مرغی کی قیمت پر پنجاب حکومت اور پولٹری ٹریڈرزکے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے‘ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال

پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند ‘ مرغی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گوشت والی دکانیں بھی بند کر دی گئیں، پولٹری ٹریڈز کا برائلر سپلائی کرنے والی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج

بدھ 17 اپریل 2024 12:15

مرغی کی قیمت پر پنجاب حکومت اور پولٹری ٹریڈرزکے درمیان معاملات طے نہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2024 ) پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی وجہ سے پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو گئی ہے اور مرغی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گوشت والی دکانیں بند کر دی گئیں، پولٹری ٹریڈ سے منسلک برائلر سپلائی والی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج کیا گیا.

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فارم سے برائلر مہنگا لے کر سستا کیسے سپلائی کریں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا،جس پر سپلائی ممکن نہیں واضح رہے کہ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال دی تھی صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے. سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کے ساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے چکن فروشوں کی تنظیم آج کی ہڑتال کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جبکہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے آج17 اپریل کوبرائلر مرغی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ راولپنڈی پولٹری ایسوسی ایشن نے ہڑتال اور احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا.