طغیانی اورسیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کو ہرقسم کی امداد یقینی بنائی جائےگی،وزیرآبپاشی خیبرپختونخوا

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) خیبرپختونخواکےوزیرآبپاشی عاقب اللہ خان نےحالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں اورنہروں میں طغیانی کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پشاورکے مضافات اورچارسدہ کے علاقوں کا دورہ کیا اورتفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پرمحکمہ آبپاشی، محکمہ ریلیف وآبادکاری، بلدیات و مقامی انتظامیہ کے حکام ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے چارسدہ روڈ، ژالہ بیلہ، پجگی روڈ، شاہ عالم، باڑہ پل چمکنی نہرودیگرعلاقوں میں نہروں میں پانی کی طغیانی اوراس سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ علاقے میں عمائدین اورعوام سے ملاقات کی۔متعلقہ محکموں کے حکام نے صوبائی وزیر کو صورتحال پربریف کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیرنے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اورانسانی جانوں کو محفوظ بنانے کےلئے تدابیر اپنانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ طغیانی اورسیلابی صورتحال سےمتاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نےمزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اورمحکمہ آبپاشی حکام کو نہروں میں طغیانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :