خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 32 افراد جاں بحق ، 41 زخمی

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر حادثات میں 32 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کےباعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچوں اور 5 خواتین سمیت 32 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے جن میں 6 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 160 گھر زمین بوس ہو گئے جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔