برطانیہ کی امیر ترین پراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پانڈ

بے پناہ دولت کے باوجود 56 سال کے مائیکل پلاٹ فوٹو شوٹ سے بھی دور رہنا پسند کرتے ہیں،رپورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) برطانیہ کی امیر ترین پراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پانڈ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امیر ترین برطانوی شہری مائیکل پلاٹ کی کمپنی کا عملہ بھی ان کی شناخت سے لاعلم ہے۔بے پناہ دولت کے باوجود 56 سال کے مائیکل پلاٹ فوٹو شوٹ سے بھی دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکل پلاٹ کے لندن، امریکا اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں گھر ہیں اور ان کے پاس اپنا ایک پرائیوٹ جہاز بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ کی کمپنی کو اب دنیا کی سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کمپنیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ نے 1995 میں ہیلن سینڈرسن نامی خاتون سے شادی کی تاہم کچھ وقت بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی، ان کے 2 بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :