یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 28 روپے فی کلواضافہ کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ریجنل منیجریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان چوہدری سجاد حسین کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ کی نئی صورتحال کے پیش نظرکیاگیا ہے۔ واضح ہو کہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) صارفین کے لیے گھی کی سبسڈائزڈ قیمت 365 روپے مقرر تھی جسے بڑھا کر 393 روپے کردیا گیا ہے جبکہ عام صارفین کے لیے گھی کی قیمت 435 روپے سے بڑھا کر 463 روپے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :