اسلام آباد ایئر پورٹ آئوٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آئوٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے، وزیر دفاع

بدھ 17 اپریل 2024 15:26

اسلام آباد ایئر پورٹ آئوٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ آوٹ سورسنگ کے لیے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آوٹ سورس کرنا ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پاکر ملک قابلِ رسائی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آئوٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ویزا پالیسی پرانی ہے، دہائیوں پرانی ذہنیت اب بھی کام کر رہی ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پالیں گے، اپنا ملک قابلِ رسائی بنائیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسائل سے پوری طرح واقف ہیں، انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔