پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس سرگودھا کی باڈی کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس سرگودھا کی باڈی کا اعلان کردیا گیا سرپرست ملک کامران، چیئرمین ملک محمد اصغر، صدر کے لئے محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ کو منتخب کرلیا گیا۔سرگودھاڈویژن میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن سرگودھا کے عہدیداران کا مشاورت کے بعد اعلان کر دیا گیا عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ کامران ملک،چیئرمین ملک محمد اصغر،صدر محمد عمران گورائیہ جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ،سنیئر نائب صدر شیخ زاہد مقبول،نائب صدر ملک شاہنواز جالپ، نفاست حسنین، چیئرمین مجلس عاملہ اسجد چوہدری ڈپٹی چیئرمین مجلس عاملہ ملک رضوان،شیخ شاہد فاروق، تہور بلال اصغر،فرحت عباس شاہ،عاصمہ ملک،منظوراحمد،محمد ظہیر خان،فیصل نعیم مرزا اور محمد کاشف شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سئنیر صحافی ملک محمد اصغر اور سئنیر صحافی ملک کامران نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران اور ممبران مثبت صحافت کو فروغ دیں گے اور صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔منتخب صدر محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مزید فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔