نسل نو کی شمولیت کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، مریم خان

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ نسل نو کی شمولیت کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان پبلک سکول کے دورے کے موقع پر طالب علموں میں انسداد ڈینگی مہم کے آگاہی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنرملتان نے مزید کہاکہ سکول کو کامیاب اور نامور تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کا ادارے پر اعتماد بحال کرنے اور طالب علموں کی تعداد میں اضافہ کیلئے پلان مرتب کریں۔مریم خان نے کہا کہ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے بارے فیڈ بیک میکنزم بنایا جائے۔کمشنر مریم خان نے حاضری رجسٹر چیک کئے اورطالب علموں سے بھی ملاقات کی۔کمشنر مریم خان نے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسز کروانے اور سکول میں زیروپیریڈ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :