علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں میں 25اپریل تک توسیع کردی گئی

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں جاری کئے گئے داخلوں بی اے، بی ایس، بی ایڈ ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ پروگرامر کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 25 اپریل تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان قیصر عباس کاظمی نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ 15 اپریل مقر تھی، عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے طلباء کی طرف سے داخلوں میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 25 اپریل تک توسیع کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم پر اسپکٹس تمام سیل پوائنٹ ، سوفٹ سنٹرز اور ریجنل آفس میں دستیاب ہیں۔مزید معلومات کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان کے نمبرز 9260386/0649260387-064 رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :