قادر پور راں،ملتان میں بداخلاقی کا معاملہ ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کی متاثرہ بچی کے گھر آمد

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قادر پور راں،ملتان میں نو عمر بچی سے مبینہ بداخلاقی کا معاملہ پر چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چئیرپرسن سارہ احمد کی جانب سے متاثرہ بچی اوراس کے خاندان کو ہر ممکن معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم نے متاثرہ 14سالہ بچی اور اس کے خاندان والوں سے بدھ کو ملاقات کی۔ متاثرہ بچی کو نفسیاتی کونسلنگ فراہم کرنے اور بچی کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :