جرمن اسلحہ ساز کمپنی لتھوانیا میں گولہ بارود سازفیکٹری تعمیر کرے گی

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

ولنیئس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جرمن اسلحہ ساز کمپنی رین میٹل لتھوانیا میں گولہ بارود بنانے کی فیکٹری تعمیر کرے گی۔

(جاری ہے)

شنہوا نے لتھوانیا کی وزارت برائے قومی دفاع کے حوالے سے بتایا کہ لتھوانیا کی حکومت اور جرمن اسلحہ ساز کمپنی رین میٹل نے ملک میں گولہ بارود سازفیکٹری بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا نے اس منصوبے کا ملک کی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک ضروری قدم کے طور پر خیرمقدم کیا ہے ۔سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ضلع ریڈویلسکس کے قصبے بیسوگلا کے قریب لتھوانیائی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام سرکاری اراضی کو رین میٹل کی گولہ بارود کی فیکٹری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :