مختلف علاقوں میں26 کروڑ کی مالیت سے 39 رابطے سڑکیں ودیگرمنصوبے مکمل کرینگے،غلام محمد

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی وزیرخوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا کہ اس سال کے اے ڈی پی میں یاسین سمال کے مختلف علاقوں میں26 کروڑ کی مالیت سے 39 رابطے سڑکیں بنیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھی پولوگراونڈ تا ارسی سی پل تک میٹلنگ ، قرقلتی کے مقام پر آر سی سی پل ، مشر تا نوح روڑ ،برنداس تا درج تھوئی تارکول روڑ ،چکیداس تھوئی کے لئے آر سی سی پل کے علاوہ مختلف مقامات پر 7 فٹ برج تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل یہ تمام ترقیاتی منصوبے سے آخری فورم سے منظورہوچکے ہیں جن کا اگلے مرحلے میں ٹینڈر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :