ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 254 افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 271ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 254 افرادکوریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں256، شجاع آباد میں 9 اور جلال پور پیر والا میں 6 ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد65ہے،ملتان میں 59 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں 3،3 ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 175میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان میں 168،شجاع آباد میں 4 اور جلال پور پیر والا میں 3 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی جبکہ 6 جرائم اور15متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 254افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 231،شجاع آباد میں10اور جلال پور پیر والا میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :