امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
سیکیورٹی خدشات کا بہانہ تراشا گیا، روایت کے مطابق سیشن کا آغاز اثنا تبسم کی تقریر سے ہونا تھا،رپورٹ
بدھ 17 اپریل 2024 17:11
(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کی صورتِ حال اور سوشل میڈیا پر چل رہے رجحانات کے باعث معاملات اِتنے بگڑے کہ یونیورسٹی کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے۔
21 سالہ اثنا تبسم کو، جس کا آبائی تعلق تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، یہ تقریر 10 مئی کو کرنی تھی۔ مئی 2020 میں اثنا کو اپنے اسکول کی ذہین ترین طالبہ قرار دیا گیا تھا مگر تب کورونا کی وبا کے باعث اسے تقریر کا موقع نہیں ملا۔اثنا تبسم نے اس فیصلے پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر افسوس بھی ظاہر کیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میری آواز دبانے کی خاطر چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (لاس اینجلس) کو جاری کردہ ایک بیان میں اثنا تبسم نے کہا کہ مجھے ان لوگوں پر کچھ حیرت نہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں، دکھ اس بات کا ہے کہ میری اپنی یونیورسٹی نے، جو چار سال سے میرے لیے گھر کی طرح ہے، مجھے چھوڑ دیا ہے۔یونیورسٹی کی اسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ فار اسٹریٹجک اینڈ کرائسز کمیونی کیشن لارین بارٹلیٹ نے سی این این سے گفتگو کہا کہ یونیورسٹی میں سیشن کے آغاز سے متعلق پروگرام میں تبدیلی صرف ایک طالبہ کی تقریر پر اثر انداز ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر سیکیورٹی خدشات کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔اثنا تبسم کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر منسوخ کرنے کا فیصلہ شاید صرف سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ منافرت پھیلانے والے گروپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئے ہوں۔ اثنا نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ یونیورسٹی کو جو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے۔ یونیورسٹی اس حوالے سے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.