جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر

اسرائیل کے شمالی حصے میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا ،عرب میڈیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:11

جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل داغے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شمالی حصے میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے حزب اللہ کے کمانڈر سمیت 3 افراد کو شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور 2006 کی اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے بعد سے دونوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔