چین اور جرمنی کا اتفاق رائے مغرب کے شور کا ایک طاقتور جواب ہے، رپورٹ
بدھ 17 اپریل 2024 17:15
(جاری ہے)
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔
رواں سال چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ چانسلر شولز کا دورہ چین ظاہر کرتا ہے کہ چین سے متعلق جرمن حکومت کی پالیسی مجموعی طور پر معقول اور عملی رہی ہے۔ جرمنی میں بعض رائے عامہ کا خیال ہے کہ چاہے جرمنی کو اپنی معاشی سست روی کے چیلنج سے نمٹنا ہو یا یوکرین بحران کو حل کرنا ہو، اٴْسے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ جرمنی اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2023 میں 253.1 بلین یورو تک جا پہنچا ہے اور چین مسلسل آٹھ سال سے دنیا میں جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ سروے کے مطابق نوے فیصد سے زائد جرمن کمپنیاں چین میں کاروبار جاری رکھیں گی اور 54 فیصد چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے تناظر میں، جرمن آٹو انڈسٹری نے واضح کیاہے کہ وہ اس کے خلاف ہی.موجودہ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے تحفظ پسندی کی مخالفت کا بھی اظہار کیا۔ چین اور جرمنی نہ صرف ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں بلکہ چین اور یورپی یونین کے تعاون میں بھی مزید خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وسیع تناظر میں یہ باہمی کامیابی عالمی امن و ترقی کو نقصان پہنچانے والے شور کو مؤثر طریقے سے ختم کر سکے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.