ڈاکٹر قبلہ ایاز کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے تین سالہ مدت ختم ہوگئی، سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈاکٹر قبلہ ایاز کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے تین سالہ مدت ختم ہوگئی۔ انہوں نے بدھ کو اپنے انتظامی اور ریسرچ سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے ان کا دوسرا ٹینیور مکمل ہوگیا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے گزشتہ تین سال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سمیت کونسل کے جن 21 اراکین کی مدت رکنیت مکمل ہو رہی ہے ان میں علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، مفتی محمد زبیر، مولانا ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری، مولانا صاحبزادہ جنید امین، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، ڈاکٹرپیر سید محمد حبیب عرفانی، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :