پاکستان میں فوڈ سسٹم کی تبدیلی کے نئے کورسز متعارف کرانے سے متعلق قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد
بدھ 17 اپریل 2024 17:23
(جاری ہے)
ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی نے کہا کہ خوراک کے نظام کے بارے میں تفہیم کو بہتر بنانے اور پاکستان فوڈ سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے تعلیمی اداروں اور این اے ای اے سی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کونسل کی جانب سے اعلیٰ معاونت اور تکنیکی قیادت کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کی رہنمائی کرنا اور زراعت اور فوڈ سائنس سے متعلق ڈگری پروگراموں کے نصاب میں فوڈ سسٹمز کی شمولیت این اے ای اے سی کے مشن کے عین مطابق ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر گین فرح ناز نے کہا کہ فوڈ سسٹمز اور فوڈ سسٹم کی تبدیلی کے بارے میں سمجھ کو بہتر بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ گین نامی یہ منصوبہ ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور غذائی نظام کی تبدیلی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ایک ترقیاتی شراکت دار کے طور پرکام کر رہا ہے۔ ممبر سوشل سائنسز ڈویژن (پی اے آر سی) ڈاکٹر غلام صادق آفریدی نے ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے فوڈ سسٹم کی تبدیلی سے متعلق اہم کردار اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خوراک کے نظام کی تبدیلی کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے میں پاکستان فوڈ سسٹمز ڈیش بورڈ کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ مہمان خصوصی چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا کہ اس ورکشاپ نے تعلیمی اداروں، حکومتی، غیر سرکاری تنظیموں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے اسٹیک ہولڈرز کو کورس کے خاکہ پر تبادلہ خیال کرنے، ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے، اور قومی ترجیحات اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے اکٹھا کیا۔ انہوں نے ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور اس کاوش کو سراہا۔\932متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.