سپریم کورٹ 24 اپریل کو سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس پر سماعت کرے گی

بدھ 17 اپریل 2024 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بنچ 24 اپریل 2024ء کو کیس پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فوجی عدالتوں کو مشروط طور پر ملزمان کے ٹرائلز کے فیصلوں کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :