ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2024 17:25

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی طرف سے 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے تین روزمیں گراں فروشوں کو 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا اور 12دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمت پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی صورت میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دکاندار روٹی اور نان کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز کا عمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔\378