ایبٹ آباد،تعلیمی ثانوی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان کل سے شروع ہوگا

بدھ 17 اپریل 2024 17:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان (آج)جمعرات سے شروع ہوگا۔چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق الرحمن نے اس حوالے سے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ سال 2024 میں میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 43 ہزار 7 سو 70 طلبا اور طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کے لئے مجموعی طور پر 537 امتحانی سنٹر ہوں گے جن میں 1 ہزار 8 سو 53 اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بوٹی مافیا کے خاتمے کے لئےایبٹ آباد بورڈ نے خصوصی ایپ تیار کی ہے، امتحانی مراکز میں خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گے ہیں۔متحانی مراکز کی فل پروف سیکورٹی کے لئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کا تعاون حاصل ہے۔ میٹرک امتحان کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے خصوصی ٹیموں کے ساتھ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔شکایات کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :