انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی داد رسی بلا تعطل جاری ہے،انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے،شہری شکایات کے ازالے کیلئے پولیس کے مختلف فورمز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں،مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال ابتک مجموعی طور پر آپریشنز ونگ کو مختلف ذرائع سے2055 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے1686 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل سے1014درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے884 جبکہ سی سی پی او آفس سے مارک کی گئی92 درخواستوں میں سے82 پر فیصلے دیئے گئے۔اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آنے والے612 درخواست گزاروں میں سے470 جبکہ کھلی کچہریوں میں آنے والے 297 شہریوں کی درخواستوں میں سے211 پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔پی ایم ڈی یو سے موصول ہونے والی16 درخواستوں اور اوور سیز پاکستانیوں سے موصول ہونے والی23 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :