قیدیوں کی مالی آسودگی ،خاندان کی کفالت ،جیل انڈسٹری کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ

جیلوں میں کینڈل پروڈکشن یونٹ لگائیں جائینگے، سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے منظوری دے دی

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) قیدیوں کی مالی آسودگی اور ان کے خاندان کی کفالت کے لئے پنجاب پریزنز فائونڈیشن نے جیل انڈسٹری کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ، جیلوں میں کینڈل پروڈکشن یونٹ لگائیں جائیں گے، سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے منظوری دے دی۔پائلٹ پراجیکٹ سنٹرل جیل لاہور سے شروع ہو گا، پی پی ایف فنڈ مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ کینڈل پروڈکشن یونٹ کے لیے مشینری، مولڈ اور پروڈکشن ایریا تیار کیے جائیں گے، قیدیوں کی باقاعدہ کینڈل پروڈکشن تربیت کے لیے ماسٹر ٹرینر رکھا جائے گا۔ تربیت حاصل کرنے والے قیدی رہائی کے بعد بھی اپنے پاں پر کھڑے ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل باسی کام کر کے اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گے، کینڈل پروڈکشن یونٹ سے پریزن فانڈیشن کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا۔ قیدیوں کی کردار سازی تربیت، بحالی اور مالی آسودگی کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :