ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد جعفر چوہدری کی زیر صدارت این اے 132 بائی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر سعد بن شبیر، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولنگ سٹاف کی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی دستیابی، ٹرانسپورٹیشن، سکیورٹی پلان ودیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔