سکھر ہائی کورٹ بار کی جانب سے ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ہائی کورٹ سکھر کے معزز ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز قران کریم کی تلاوت سے کیا گیا ۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو ، جسٹس ارشاد علی شاہ ، جسٹس ڈوالفقار علی سانگی اور جسٹس ارباب علی ہکڑو نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

معزز ججز کی آمد پر سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے صدر قربان علی ملانو ، جنرل سیکرٹری آچر خان گبول و دیگر عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ جسٹس ارباب علی ہکڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بار روایتوں کی حامل بار ہے اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے صدر ہائی کورٹ بار سکھر قربان علی ملانو کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ لاء افسران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے عہدیداران کی جانب سے جسٹس صاحبان کو پھولوں کے گلدستے اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا ۔