Live Updates

تحریک انصاف کا رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار پر شیر افضل کے بیان پر تعلقی کا اعلان

شیرافضل مروت نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیتی ہے،ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

c اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے بیان پر تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ،ترجمان تحریک انصاف شیرافضل مروت نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیتی ہے،پی ٹی آئی شیرافضل مروت کی اس بیان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے،ترجمان نے کہا کہ شیرافضل مروت کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں، یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں،سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے ،سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں،دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں نہ تو عمران خان اور نہ ہی پی ٹی آئی ایسی کوئی رائے رکھتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا قریبی برادر ملک رہا ہے اور رہے گا، سعودی عرب کبھی بھی کسی بھی صورتحال یا حالات میں ہماری مدد کرنے میں ناکام نہیں ہوا،یہاں تک کہ سعودی وفد کا حالیہ دورہ بھی اس کا ثبوت ہے،ہمارے پاس سعودی عرب کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہمیں فخر ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات