وزیراعلیٰ مریم نوازکی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت،روڈز کے اطراف شجر کاری کا حکم
4ایس ایل تھری کی جلد تکمیل کا حکم،ایس ایل فور کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے پر اتفاق،590روڈز کی تعمیر و بحالی شروع، چار سڑکیں مکمل،پانچ روڈز زیر تکمیل ) گوجرانولہ لاہور ایکسپریس وے کے اطراف میں ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت ،ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم ) روڈز و ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی پراجیکٹس میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے،روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا خود جا کر جائزہ لوں گی: مریم نواز شریف ‘وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت بنیادی صحت یونٹس، دیہی صحت مراکز اور سڑکوں کی بحالی کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
بدھ 17 اپریل 2024 18:10
(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے اور چار سڑکیں مکمل جبکہ پانچ روڈز زیر تکمیل ہیں۔
مراکز صحت کی تعمیر ومرمت بھی شروع کر دی گئیں ہیں جن میں پھول نگر،مانگا،شامکے بھٹیاں اور فیروز والا کے مراکز صحت کی تعمیر و بحالی مکمل کر لی گئی ہے۔ اجلاس میں دیپالپور تا لیہ میگا روڈ اور دیگر روڈز کی تعمیر کے لئے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ روڈز سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’سڑک بحال… پنجاب خوشحال‘‘ کے تحت چار رابطہ روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پانچ اہم رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی شروع ہوچکی ہے۔ مریدکے تاناروال،پینسرہ تا شورکوٹ،جھانگرہ تا احمد پور شرقیہ،چونڈہ تا سبز پیر اور ظفر وال روڈ کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے مئی میں انوسٹرکانفرنس ہوگی۔ بہاولپور تا جھانگڑہ شرقی پنجاب کی خوبصورت ترین ایکسپریس وے بنے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.