پ*پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل کو منایا جائے گا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کتب بینی،اشاعت کتب اور اس کی حقوق اشاعت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے سماجی اور ادبی تنظیموںکی جانب سے کتب کی نمائش سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کتب کے مصنفین کے حقوق اشاعت اور قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

ماہرین کے مطابق عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی یلغار کے باعث کتب بینی میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے نوجوان نسل جو کہ موبائل کی رسیا نظر آتی ہے ان میں کتب اور مطالعہ کا شوق نہ ہونے کے برابر ہے ،ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کتب بینی کے فروغ کیلئے بچوں کو کتابوں کی جانب راغب کیا جائے۔