Live Updates

ًفیصل آبادضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

د* 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آبادضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ،تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں فیصل آباد میں 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی جبکہ نان اور پشاوری روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی پشاوری روٹی 25سے 30روپے اور نان 30سے 70روپے میں فروخت جاری ۔

آن لائن کے مطابق ضلعی انتظا میہ حکو مت پنجا ب کے احکاما ت پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح نا کا م نظر آرہی ہے ، جو کہ حکو مت پنجا ب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، شہر کے مختلف مقا ما ت پر نا ن بھا ئیوں اور تندور مالکا ن کی لو ٹ ما ر جا ری ہے فیصل آبا د کے مختلف مقا ما ت سمیت گھنٹہ گھر کے آٹھ با زا روں میں 20 سی25روپے کی رو ٹی اور 30سے 70رو پے کا نا ن فروخت ہو رہا ہے ، بتا یا گیا ہے کہ ایک من آٹے سی100گرام کی 400سی 425روٹی تیا ر کی جا تی ہے ، معیا ر کے نا م پر من مر ضی کی قیمتیں وصول کی جارہی ہے ،آج تک ضلعی انتظا میہ اپنے ہی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کرواسکی جبکہ نان بھائیوں کی زیادہ تعداد کا تعلق کے پی کے سے ہے یہاں پر پشاوری روٹی 25سے 30روپے جبکہ نان 30سے 70روپے تک فروخت ہورہاہے علاوہ ازیں،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے گزشتہ روزگراں فروشوں کو 72 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا۔تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز کا عمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات