ذ*ڈرامہ سیریل ’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط سینمائوں میں دکھائے جانے کا امکان

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ان دنوں مقبول ڈرامے ’’عشق مرشد‘‘ کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔ڈرامہ سیریل عشق مرشد نجی ٹی وی پر اکتوبر 2023 سے نشر کیا جا رہا ہے، اس کی پہلی قسط 8 اکتوبر کو نشر ہوئی تھی جبکہ 14 اپریل 2024 کو اس کی 28 ویں قسط نشر کی گئی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے اور اس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کو منفرد اور رومانوی کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے، پروڈکشن ہائوسز، ڈرامے کی ٹیم اور ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عشق مرشد نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہیں کہ اس کی آخری قسط کو سینمائوں میں دکھایا جائے گا تاہم ڈرامے کی ٹیم نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :