پی پی 54 کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم جاری

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے 21اپریل کو ہونے والے حلقہ پی پی 54کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54نارووال 1میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 42ہزار802ہے جن میں 1لاکھ32ہزار250مرد اور 1لاکھ10ہزار553خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔حلقہ میں ٹوٹل 155پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،25میل ،25فی میل اور 105مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ272میل بوتھ، 243فی میل بوتھ ٹوٹل 515پولنگ بوتھ ہیں۔