Live Updates

تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازارکی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں:مریم نوازشریف کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازارکی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیااور ہدایت کی کہ تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی،سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا۔ نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزرا بلال یٰسین، سید عاشق کرمانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات