چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا

قادر پور راں میں 14سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کومتاثرہ بچی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قادر پور راں میں 14سالہ بچی سے ذیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کو متاثرہ بچی سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اسی مناسبت سے بچی سے زیادتی کے کیس میں پولیس کے فوری ایکشن کو سراہتے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کو بیورو کی جانب سے نفسیاتی کونسلنگ اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :