بھارت میں بڑھتے ہوئے نفرت انگیز واقعات سامنے آرہے ہیں، دلی میں برقعہ پہنی مسلم خواتین کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) بھارت میں بڑھتے ہوئے نفرت انگیز واقعات سامنے آرہے ہیں، دلی میں برقعہ پہنی مسلم خواتین کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیفے کے عملے نے بتایا کہ وہاں برقعہ کی اجازت نہیں ہے۔تصدیق کیلئے کیفے کال کی تو بتایا گیا کیفے میں برقعہ پہن کرآنے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ پالیسی بتائی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ نفرت انگیز جرائم کے باعث حجاب پہننے والی خواتین و طالبات کو بھارت میں اکثر ہراساں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :