صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ پر اظہار تشویش

بدھ 17 اپریل 2024 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا حیسکو، سیپکو اور Kالیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ کے اجرا پر شدید برھمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے حوالے سے فوری طور پر حیسکو، سیپکو اور K-الیکٹرک کے متعلقہ افسران سے ملاقات کریں اور صارفین کو زائد بلوں کے اجرا اور وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

اس کے علاوہ جن سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے حوالے سے رقوم وصول کی گئیں ہیں فوری طور پر انہیں میٹر لگانے کے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔ سیدناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی اسطرح سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ہے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن کے مطابق عوام کو ہر قسم کے ریلیف دینے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :