ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خلاف کارروائی،کئی عمارتیں مسمار و سر بمہر کر دی گئیں

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے بدھ کے روز غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات پر 3املاک مسماراور 2غیرقانونی کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شنگھائی پل، کچا جیل روڈ کے قریب غیرقانونی اضافہ /تبدیلی مسمار کر دی۔

(جاری ہے)

شاداب کالونی میں پلاٹ نمبر72اے کو غیرقانونی اضافہ /تبدیلی اور تزئین و آرائش کرنے پر مسمار کر دیا۔کاہنہ، فیروز پور روڈ پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔پلا ٹ نمبر1-2بی ون اور رستم ٹاولز گجو متہ کو غیرقانونی کمرشل استعمال پر سربمہر کر دیا۔آپریشن چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون سیون علی عباس نے کیا،آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :