ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے آواز اٹھائی گئی ، صو بائی مشیرخزانہ
بدھ 17 اپریل 2024 20:46
(جاری ہے)
مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اے ڈی بی، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے اداروں کی ضرورت ہے ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پیغام بھی کانفرنس کے شرکاء کو پہنچایا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 31 فعال منصوبے ہیں جن کے لیے 459 ارب روپے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 919 ارب روپے مستقبل قریب میں تقسیم کئے جانے کے عمل میں ہیں اور 79 منصوبے مکمل ہیں جن پر 177 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بی آر ٹی اور سوات موٹروے جیسے چند بڑے منصوبے پارٹنرز کے تعاون سے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 30 بلین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر میں خیبرپختونخوا کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان آئل کا 42% پیدا کرتا ہے اور ضم شدہ علاقے مختلف قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، جن میں دھاتی اور صنعتی معدنیات سے لے کر قیمتی پتھر اور کوئلہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ایک اور شعبہ ہے جو کے پی میں خوشحالی لا سکتا ہے اور سری لنکا نے صرف پچھلی ایک سہ ماہی میں سیاحت میں ایک بلین ڈالر کمائے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ان شعبوں میں گرانٹس اور سرمایہ کاری کی تلاش ہے۔ مشیر خزانہ نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ کو خصوصی مبارکباد دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.