محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبہ جات کا کامیاب الیکڑانک بڈنگ پراسیس مکمل ہو گیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کے زیر انتظام پچیس کروڑ چوسٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کا کامیاب الیکڑانک بڈنگ پراسیس مکمل ہوگیا، الیکڑانک بڈنگ پراسیس کے ذریعے فرم ہا کی طرف سے ابتدائی طور پر موصولہ بڈز کے مطابق مجموعی طور پر دو کروڑ سولہ لاکھ بانوے ہزار روپے کی بچت ہوئی ہے۔

ترقیاتی منصوبہ جات میں اپ گریڈیشن و مرمتی شفٹنگ پاور ٹرانسفارمزو تبدیلی بشمول ایکسٹرنل مین الیکڑانگ پینل، کنٹرول پینل، تنصیب کیبل نیٹ ورکنگ ازاں نیو تعمیر بلڈنگ کشمیر ہائوس اسلام آباد،تخمینہ لاگت اکیس کروڑ چوہتر لاکھ اکیس ہزار روپے، فراہمی و فکسنگ، تنصیب کانفرنس سسٹم، ملٹی میڈیا پروجیکٹر و سی سی ٹی وی سسٹم برائے جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد تخمینہ لاگت تین کروڑ نواسی لاکھ ستانوے ہزار روپے شامل ہے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانگ بڈنگ پراسیس کی تقریب دفتر چیف انجینئر تعمیرات عامہ عمارات(نارتھ) مظفرآباد میں منعقد ہوئی،جس میں چیف انجینئر تعمیرات عامہ عمارات (نارتھ) چوہدری احمد علی، چیف انجینئر شاہرات (سائوتھ) و ناظم عمارات سرکل مظفرآبادندیم احمد مغل، مہتمم مینٹینس ڈویثرن مظفرآباد سید امجد بخاری و دیگر آفیسران کے علاوہ کنٹریکٹرز، فرم ہا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :