نوشکی ،مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا ،واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال زرائع کے مطابق نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ثنااللہ کوئٹہ کے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں چل بساجس کے بعد فائرنگ کیواقعہ میں جاں بحق افرا دکی تعد ادبارہ ہو گئی ہے نوشکی میں قومی شاہراہ پر پانچ روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس اور گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گیارہ افرادکوفائرنگ کر کیجاں بحق ہو گئے تھے جبکہ قر یب سے گزرنے والا موٹر سائیکل سوار ثنااللہ اور اس کا ساتھی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تھے۔