گورنرسندھ نے صوبائی کابینہ کے مزید 8اراکین سے حلف لیا

نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری نے انجام دیئے۔ وزیراعلی سندھ کی بھی شرکت

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے مزید 8 اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گورنر ہاو س میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئیے۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔حلف اٹھانے والے وزرامیں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد عبدالسلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور میرطارق تالپور شامل ہیں۔