پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس بھی کمنٹری کرتے سنائی دیں گے

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے درمیان سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس بھی کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پینل کے دیگر اراکین میں سلمان بٹ، کائنات امتیاز، سکندر بخت، شاہ فیصل عقیل ثمر اور حجاب زاہد شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) جمعرات سے ہوگا۔ ون ڈے کے بعد پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :