صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، لیاری میں ایکسائز پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری لیاری میں ایکسائز پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار، 250 گرام ہیروئن برآمد ،ڈگری میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ملزم محمد معیم کو گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لیضلع۔

(جاری ہے)

جامشورو کے علاقے سید آباد، ماہی اوٹھو اور آمری میں بھی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتارملزمان کے قبضے سے مضر صحت گٹکہ اور کچی شراب برآمد کر لی گئیسجاول پولیس کی کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار، 1545 گرام چرس برآمد، ایک الگ کارروائی میں ذوالفقار عرف بھٹو لغاری نامی ملزم گرفتارہالا سٹی میں گٹکا ماوا بنانے اور بیچنے والوں پر چھاپے مار کر خام مال برآمد کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، آئندہ چند دنوں میں کریک ڈائون مزید موثر ہوگا ۔ منشیات فروشوں کو دوبارہ وارننگ دیتے ہیں کہ باز آجائیں، ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔