ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد ہوا،ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیمان ظفر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے تدارک اور روک تھام کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں،اُنہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرے تاکہ ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :