دیامربھاشا ڈیم کی زیرآب آنے والی اراضی کے نرخوں میں نظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 17 اپریل 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) دیامر بھاشا ڈیم کی زیر آب آنے والی اراضی کے نرخوں میں نظر ثانی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت کے حالیہ دورہ دیامر کے دوران کئے گئے اعلانات ، تجاویز اور ہدایات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ، دیامر کے ڈیم متاثرین کے دیرینہ مطالبات میں سے زیر آب ڈیم اراضی کے نرخوں میں نظر ثانی ایک بڑا مطالبہ تھا جس پر حکومت نے سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے نرخوں پر نظر ثانی کے عوامی مطالبے کو من و عن تسلیم کیا اور نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :