قراقرم گریجویٹ سکول نے ایم ایس،ایم فل میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قراقرم گریجویٹ سکول کے سمسٹر بہار ایم ایس،ایم فل کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ایم ایس،ایم فل کے مختلف پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواستیں دینے والے طلبہ و طالبات کی انٹری ٹیسٹ 20اپریل2024 بروز ہفتہ صبح ساڈھے 11بجے مین کیمپس میں ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدوار بروقت اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔