U سیلابی پانی اور ژالہ باری نے لاکھوں ایکٹر پر کھڑی گندم اور تربوز کے فصلوں کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے کچھی کے زمیندار کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہواہے، پیپلز پارٹی

5صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور ضلع کچھی کے زمینداروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، میر فرید رئیسانی

بدھ 17 اپریل 2024 23:00

qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و کچھی کے ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی کے سیلابی پانی نے ضلع کچھی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے سیلابی پانی اور ژالہ باری نے لاکھوں ایکٹر پر کھڑی گندم اور تربوز کے فصلوں کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے کچھی کے زمیندار کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہواہے انہوں نے کہا کہ پہلے واپڈا نے زمینداروں کے ساتھ ظلم کیا جس سے زمیندار مالی طور پر تباہ ہوگئے رہی سہی باقی کسر حالیہ طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور سیلابی ریلوں نے پورا کیا ہے انہوں نیکہا ہے کہ حالیہ سیلابی پانی نے زمینداروں کے کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے جس سے زمینداروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور ضلع کچھی کے زمینداروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر ضلع کچھی کے زمیندار عوام کے ساتھ ملکر غیر معینہ مدت کے لیے قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔