سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے اعلی نمائندے کا رابطہ،غزہ بارے تبادلہ خیال

جمعرات 18 اپریل 2024 08:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی پٹی اور اس کی گردو نواح کی صورتحال، خطے میں حالیہ کشیدگی، جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔