سعودی عرب ، ریاض میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے الزام میں شہری گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔العربیہ نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی تھی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طورپر حرکت میں آئیں اور اسے گرفتار کرلیا۔واضح رہے مملکت میں بلا امتیاز ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آداب عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔