برازیل ، بس حادثہ میں 7 افراد ہلاک

جمعرات 18 اپریل 2024 09:00

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) برازیل میں بس حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی ملٹری ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں7افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثہ ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سوکوئی کے درمیان پیش آیا۔یہ بس 24 مسافروں کو لے کر جارہے تھی ۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :