آئی پی ایل، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 09:40

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 32ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو بآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ دہلی کیپٹلزکی آئی پی ایل میں تیسری فتح ہے ۔ دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ملنے والا 90 رنز کا ہدف بآسانی 8ویں اوور کی پانچویں گیند 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت عمدہ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دہلی کیپٹلز کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کے 8 کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 32ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3 اوورز میں 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے دہلی کیپٹلز کو میچ میں کامیابی کے لئے 90 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

راشد خان 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دہلی کیپٹلز کے مکیش کمارنے تین جبکہ اشانت شرما،ٹرسٹن سٹبس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور خلیل احمد اوراکسرپٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دہلی کیپٹلز نے ملنے والا 90 رنز کا ہدف بآسانی 8ویں اوور کی پانچویں گیند 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز جیک فریزرمیک گرک نے 20 ،شائی ہوپ نے 19 رنز بنائے۔کپتان ریشبھ پنت نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932